ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں یوتھ ووٹرس کے لئے فوری رجسٹریشن جاتھا پروگرام

بھٹکل میں یوتھ ووٹرس کے لئے فوری رجسٹریشن جاتھا پروگرام

Sun, 05 Jan 2020 21:08:47    S.O. News Service

بھٹکل:5؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے یوتھ ووٹرس کی رجسٹریشن کے متعلق سنیچر کو بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کی قیادت میں فوری رجسٹریشن جاتھا پروگرام کا انعقاد ہوا۔

شہر کی میونسپالٹی دفتر کے صحن میں طلبا ، لکچررحضرات ، افسران وغیرہ نے شری گروسدھیندرا کالج تک ووٹر بیداری ریلی نکالی۔ شمس الدین سرکل پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے اے سی ساجد ملا نے کہاکہ یکم جنوری 2020تک جن کی عمر 18سال ہوگئی ہے ایسے نوجوان لڑکے لڑکیاں ووٹر عرضی نمونہ نمبر 6کو پُرکر کے مناسب دستاویزات کے ساتھ قریب کے پولنگ افسر کو پہنچا سکتے ہیں۔جنوری 6سے 8تک تین دن یہ مہم جاری رہے گی ۔ اہل رائے دہندگان اس سے استفادہ کرنےکی اپیل کی۔ تحصیلدار وی پی کوٹرولی ، تعلقہ پنچایت افسر پربھاکر چکنمنے ، بی ای اؤ منجی ایم آر، بلدیہ چیف آفیسر دیوراج ، جالی پنچایت چیف آفیسر وینوگوپال شاستری ، دی نیو انگلش پی یوکالج کے پرنسپال وریندر شانبھاگ ، بیلکے ہائی اسکول کے پی ای ٹیچر پرکاش شرالی وغیرہ موجود تھے۔


Share: